80یتیم بچوں ،بیوہ خواتین میں گرم بسترتقسیم

 الخدمت فاؤنڈیشن غربا کی کفالت کے مشن کو جاری رکھے گی:سردار نور ڈوگر 
پھول نگر (خصوصی رپورٹ )عالمی یومِ یتامیٰ پرگزشتہ روز الخدمت فاؤنڈیشن ضلع قصور کی جانب سے80 یتیم بچوں اور بیوہ خواتین میں گرم بستروں کی تقسیم۔اشرف شادی ہال نے تمام انتظامات بلا معاوضہ کرکے یتیموں سے اپنی محبت کا عملی ثبوت دیا۔الخدمت فاونڈیشن قصور کے تحت ضلع بھر میں کئی ایمبولینسز،ہسپتال،صاف پانی کے پراجیکٹ چل رہے ہیں، جلد ہی بنو عاقل پروگرام کا آغاز کرکے ہزاروں نوجوانوں کو سیلف روزگار کے قابل بنایا جائے گا،جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر سردار نور احمد ڈوگر اور الخدمت فاؤنڈیشن ضلع قصور کے نائب صدر ڈاکٹر سرفراز احمد خان نے خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار نور احمد ڈوگر نے کہا کہ یتیموں اور غریبوں کی کفالت سنتِ نبوی  ہے، اور الخدمت فاؤنڈیشن اس مشن کو جاری رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہر صاحبِ استطاعت فرد کی ذمہ داری ہے۔ڈاکٹر سرفراز احمد خان نے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تنظیم یتیم بچوں کی کفالت اور ان کے تعلیمی و معاشی حالات بہتر بنانے کے
 لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس کارِ خیر میں بھرپور تعاون کریں تاکہ معاشرے کے مستحق افراد کی مدد ممکن ہو سکے۔