آئی جی کاجھنگی چیک پوسٹ کی بحالی کا حکم

 پر انسپکٹر جنرل پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں جھنگی چیک پوسٹ کا دورہ کیا،میں شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقات
لاہورر (کرائم رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے ڈیرہ غازی خان میں جھنگی چیک پوسٹ کا دورہ کیا، حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقات کرکے تعزیت اور دعا کی، جبکہ بہادر افسران و اہلکاروں کی جرات و پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ آئی جی پنجاب نے چیک پوسٹ کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیتے ہوئے فوری تعمیر نو، با ئونڈری وال اور مورچوں کو مزید مضبوط بنانے کے احکامات جاری کیے اور صوبہ بھر کی تمام چیک پوسٹوں پر سکیورٹی، نگرانی اور دفاعی استعداد بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے شہداء￿  کے اہلخانہ کو شہید پیکج اور گھر کی فراہمی کا عمل ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے اور زخمی اہلکاروں کو نقد انعامات دینے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر عبدالکریم نے کہا کہ پنجاب پولیس فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ دورے کے دوران ایڈیشنل آئی جی سا ئوتھ پنجاب، آر پی او، ڈی پی او، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، سی سی ڈی اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔