شام میں بشارالاسد کی حکومت گرنے اور حزب اللہ کے کمزور ہونے سے ایران تک فضائی راستہ کھل گیا
واشنگٹن(آئی این پی امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملوں کی منصوبہ بندی گزشتہ سال دسمبر میں شروع کر دی تھی۔ امریکی اخبار نے اسرائیل کے ایران پر حملے سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق شام میں بشارالاسد کی حکومت گرنے اور حزب اللہ کے کمزور ہونے سے ایران تک فضائی راستہ کھل گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فروری میں اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ایٹمی پروگرام پر بریفنگ دی۔ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے میں شامل ہونے یا خاموش رہنے کے بجائے درمیانی راستہ اپنایا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل کو امریکی خفیہ اداروں کی مدد دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم امریکی صدر کا ایران سے متعلق مقف حالیہ مہینوں میں بدلتا رہا۔