ایدھی بحری ٹیم کا چکوال میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو

 150 افراد کو بحفاظت نکالا گیا، ریسکیو آپریشن مختلف علاقوں میں جاری ہے
لاہور(کرائم رپورٹر) حالیہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر ایدھی بحری ٹیم چکوال پہنچ گئی۔ ترجمان ایدھی ایمبولینس کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کی ٹیم ڈسٹرکٹ چکوال پہنچ گئی جہاں سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کی ٹیم میں ایدھی غوطہ خور اور ایدھی اہلکار شامل ہیں۔ ایدھی بحری ٹیم نے 150 افراد کو ریسکیو کیا جن میں بوڑھے، بچے اور خواتین شامل ہیں۔ ایدھی بحری ٹیم ڈسٹرکٹ چکوال کے مختلف مقامات پر ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے