اسلام آباد(آئی این پی )سٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی 26نومبر احتجاج کے 2مقدمات کا ٹرائل مکمل ہونے پر دونوں کیسز کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیسز کا فیصلہ محفوظ کیا جو کہ 23جولائی کو سنایا جائے گا۔دونوں مقدمات میں مجموعی طور پر 8 ملزمان کی حد تک ٹرائل مکمل ہو گیا اور عدالت کی جانب سے 8 ملزمان کی حد تک کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔