اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اعلان کیا ہے آج کہیں کوئی ہڑتال نہیں ہو گی۔وفاقی دارالحکومت میں خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا پورے پاکستان کے چیمبرز ہڑتال نہ کرنے کے معاملے پر ہمارے ساتھ ہیں، حکومت نے بزنس کمیونٹی کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے متنازع شقیں واپس لینے کا اعلان کیا ہے، حکومت نے بزنس کمیونٹی کے تمام مطالبات کو تسلیم کیا ہے، اجلاس کی سفارشات وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی، حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔