بلوچستان میں میرٹ کی بالادستی کے لئے اصلاحات پر پیشرفت کا آغاز

محکمہ خزانہ میں سب اکائونٹنٹ کی 111 آسامیوں پر آن لائن ٹیسٹنگ کا انعقاد ،وزیراعلی کا اظہار اطمینان 
کوئٹہ(آئی این پی) وزیر اعلی بلوچستان کے وژن کے تحت میرٹ کی بالادستی کیلئے اصلاحات پر پیش رفت کا آغاز کر دیا گیا۔بلوچستان اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آن لائن ٹیسٹ اور اسی روز تقرری آرڈرز کے اجرا کا عمل شروع ہوگیا، محکمہ خزانہ میں سب اکائونٹنٹ کی 111 آسامیوں پر آن لائن ٹیسٹنگ کا انعقاد کیا گیا، آن لائن ٹیسٹ کے فوری بعد کامیاب امیدواروں کو اسی دن تقرری آرڈرز جاری کئے جائیں گے۔حکومت بلوچستان کے مطابق بھرتیوں کے عمل میں سفارش یا مداخلت کی گنجائش نہیں، میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نوجوانوں کو برابری کے مواقع فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ترجیح  ہے