بھارتی کرکٹرز کو ایک میچ کیلئے فیملی ساتھ لے جانے کی اجازت

لاہور (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے ایک میچ کے لیے فیملی کو ساتھ لے جانے کی اجازت مل گئی۔بھارتی ٹیم  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئی جہاں کل سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔بھارتی ٹیم نے دورہ  آسٹریلیا میں مایوس کن کارکردگی دکھائی جہاں ٹیسٹ سیریز میں انہیں 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا سے شکست کے بعد بی سی سی  آئی نے سخت پالیسی اپنائی جس میں کھلاڑیوں کو اہلخانہ کے ساتھ دورے پر جانے سے منع کیا گیا۔جس کے بعد بھارتی ٹیم اہلخانہ کے بغیر چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے دبئی پہنچی۔تاہم اب بی سی سی آئی نے یوٹرن لیتے ہوئے اہلخانہ کو چیمپنز ٹرافی کے ایک میچ میں فیملی کو ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ٹورنامنٹ کے مختصر دورانیے کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے اتفاق کیا ہے کہ کھلاڑی ایونٹ کے دوران ایک میچ میں اہلخانہ کو ساتھ لے جانے کی اجازت کی درخواست کرسکتے ہیں۔