اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں اپنی باری پر لگانے کافیصلہ

 ٹیکس کیسز نمٹانے کیلئے جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بینچ قائم کردیا گیا
سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار تعینات‘چیف جسٹس کا سیکرٹری تبدیل

اسلام آباد(آئی این پی)قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے اہم فیصلے کیے ہیں، ٹیکس کیسز، کیسز بیک لاگ، مسنگ پرسنز کے کیسز ترجیحات میں شامل ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے  ٹیکس کیسز نمٹانے کے لیے جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بینچ قائم کیا گیا، اسلام آباد ہائی میں اپیلیں آٹ آف ٹرن نہیں بلکہ اپنی باری پر لگیں گی۔ذرائع کے مطابق خط لکھنے والے ججز سے کوئی تنازعہ نہیں سنیارٹی عدالت کو طے کرنی ہے۔سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار تعینات کردیے گئے، چیف جسٹس کے سیکرٹری کو تبدیل کرکے نیا سیکرٹری تعینات کردیا گیا۔