لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی کے خلاف عوامی مفاد کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لئے۔ جسٹس ملک محمد اویس خالد نے ریمارکس دئیے کہ ابھی تک مین کیس میں بھی نوٹس جاری نہیں ہوئے،اس درخواست کو مرکزی درخواست کے ساتھ سنیں گے۔عدالت نے متفرق درخواست کی کاپی سرکاری وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔