اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم شہبازشریف 3 روزہ سرکاری دورے پر مصرروانہ ہوگئے۔وزیراعظم شہبازشریف قاہرہ میں منعقد ہ ڈی 8 ممالک کے 11 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے روزگار کی فراہمی، جدت کے فروغ اور مقامی کاروبار کی ترویج کی بنیادوں پر مضبوط اور شراکت داری پر مبنی معیشت کیلئے نوجوانوں، چھوٹے و درمیانے طبقے کے کاروبار (ایس ایم ایز )میں سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کریں گے