مصروف کاروباری علاقوں کو پیڈسٹل ایریا بنانے کا فیصلہ

پرانی و نئی انارکلی، نیلا گنبد اور بخشی مارکیٹ میں گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا
 لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے عوامی سہولت کیلئے لاہور کے مرکزی کاروباری علاقے پرانی اور نئی انارکلی، نیلا گنبد اور بخشی مارکیٹ کو پیڈسٹل ایریا قرار دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ان علاقوں میں صرف پیدل آمد و رفت کی اجازت ہوگی اور گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ اقدام کا مقصد دن بھر کے ٹریفک جام، پیدل چلنے والوں خصوصاً خواتین کو درپیش مشکلات اور تاجروں کے مسائل کو حل کرنا ہے۔علاوہ ازیں حکومت نے شاہدرہ کمپلیکس کی تزئین و آرائش کیلئے 80 کروڑ اور لاہور قلعہ کیلئے 37 کروڑ کے فنڈز بھی منظور کر لیے ہیں۔ پی اینڈ ڈی بورڈ نے ان منصوبوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ والڈ سٹی اتھارٹی نئے ٹینڈر جاری کریگی۔