شہباز چھت پر سویا ہوا تھا،کسی نے سر میں گولی مار دی، موقع پر چل بسا،چارپائی سے پستول برآمد
کسووال ( خصوصی رپورٹ) قتل یا خود کشی؟ چھت پر سوئے ہوئے شخص کی لاش برآمد ہو گئی۔نواحی گاوں 39بارہ ایل کا رہائشی محمدشہباز گھر کی چھت پر سویا ہو اتھا کہ اس کے سر پر گولی لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق مقتول کے اہل خانہ گھر کے اندر موجود تھے، شہباز کو سر پر گولی لگی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا،چار پائی کے پاس پستول بھی برآمد ہوا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ واقعہ کی نوعیت تاحال غیر واضح ہے اور پولیس اسے قتل یا خودکشی دونوں زاویوں سے دیکھ رہی ہے۔