نئی دہلی (آئی این پی ) ایک بھارتی نوجوان کا امریکا کا سیاحتی دورہ کر نے کا خواب صرف 40سیکنڈ میں ٹوٹ گیا، جب اس کا ویزا ایمانداری سے دئیے گئے جوابات کے بعد مسترد کر دیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نوجوان نے اپنی کہانی Reddit پر شیئر کی۔ nobody01810 نامی صارف نے بتایا کہ اس نے حال ہی میں نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے میں B1/B2ویزاکی درخواست دی تھی۔ اس کے مطابق انٹرویو کے دوران اس سے صرف تین سوالات پوچھے گئے!۔آپ امریکا کیوں جانا چاہتے ہیں؟۔کیا آپ نے پہلے کسی اور ملک کا سفر کیا ہے؟۔کیا آپ کے امریکا میں کوئی رشتہ دار یا دوست ہیں؟۔نوجوان نے سچائی سے جواب دیا کہ وہ چھٹیوں پر جانا چاہتا ہے جہاں وہ ڈزنی ورلڈ، یونیورسل اسٹوڈیوز، کینڈی اسپیس سینٹر اور دیگر مقامات کی سیر کا ارادہ رکھتا ہے، اس کا کوئی بین الاقوامی سفر کا تجربہ نہیں ہے، اور اس کی گرل فرینڈ فلوریڈا میں رہتی ہے۔تاہم، انٹرویو لینے والے افسر نے صرف چند لمحوں میں اسے ویزا دینے سے انکار کر دیا ۔