افغانستان سے دہشتگردی کے خطرات پر دفاع میں کارروائی کریں گے، عاصم افتخار

 افغانستان سے پیدا دہشت گردی کے نتیجے میں 4,700سے زیادہ پاکستانی جانیں گنوا چکے 
نیویارک(آئی این پی )پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر واضح کر دیا ہے کہ افغانستان سے اٹھنے والے دہشت گردانہ خطرات کے خلاف وہ ضرورت پڑنے پر اپنے دفاع میں کارروائی کرے گا، اور یہ کارروائی بین الاقوامی قانون کے مطابق ہوگی۔ان خیالات کااظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران کیا، جس میں طالبان کے کابل پر قبضے کے پانچ سال بعد افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔پاکستانی مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان اس دہشت گردانہ یلغار کے سامنے خاموش نہیں بیٹھ سکتا۔ ہم ضرورت پڑنے پر اپنے دفاع میں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق جواب دیں گے، ہم ہر اس شخص کے خلاف اپنا دفاع کریں گے جو ہمارے شہریوں اور ہماری قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران افغانستان سے پیدا ہونے والی دہشت گردی کے نتیجے میں 4,700 سے زیادہ پاکستانی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں