ویب ڈیسک: مقامی اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں جمعرات کے روز بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں، تاہم چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 668 ڈالر کی سطح پر بدستور قائم رہی۔ عالمی سطح پر استحکام کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر برقرار رہی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے رہی۔
سونے کی قیمتوں میں جمود کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 31 روپے مہنگی ہوکر 4 ہزار 418 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 26 روپے اضافے کے بعد 3 ہزار 787 روپے ہوگئی۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں استحکام عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کا نتیجہ ہے، جبکہ چاندی کی طلب میں اضافہ اس کی قیمتوں کو مسلسل اوپر لے جا رہا ہے۔