سیلابی صورتحال، ٹرینوں کی ٹکٹوں کی ری فنڈنگ

لاہور(نیٹ نیوز)سیلابی صورتحال، مسافروں کی ٹرینوں پرسفرکی شرح میں کمی، ریلوے ٹرین آپریشن میں گھنٹوں تاخیر،مسافر پریشان مسافروں کی جانب سے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کاسلسلہ جاری ہے، رواں ماہ 32ہزار473مسافروں نے ٹکٹیں ری فنڈکروائیں۔ ریلوے خزانے سے9کروڑ31لاکھ 29ہزار 353 روپے واپس اداکیے گئے۔ آئیروزحادثات،گھنٹوں تاخیراورسہولیات کی کمی،ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی وجوہات بنی۔