بائیو میٹرک نظام ، جو ڈاکٹر یا سٹاف ڈیوٹی پر نہیں ہوگا سخت کارروائی ہوگی
گجرات میں 4 روز تک پانی کھڑا رہا ، کسی وزیر نے بیان نہیں دیا،سعدیہ جاوید
کراچی(آئی این پی )ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی کے ہسپتالوں میں صرف شہر کے نہیں پورے ملک سے مریض آتے ہیں اور بلوچستان کا پورا بوجھ بھی کراچی کے سول اور جناح اسپتال ہی اٹھارہے ہیں۔ایک انٹرویو میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ سرکاری اسپتالوں میں ایم آر وائی مشینیں خراب ہیں لیکن سیکرٹری صحت نے بتایا ٹیکنیکل اسٹاف جان بوجھ کر ایم آر آئی مشینیں خراب ہونے کا بتاتے ہیں بلوچستان کا پورا بوجھ بھی کراچی کے سول اور جناح اسپتال اٹھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں بائیو میٹرک کا نظام متعارف کرایا جارہا ہے، جو ڈاکٹر یا اسٹاف ڈیوٹی پر نہیں ہوگا ان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی