سی سی ڈی اہلکار پر فائرنگ بیوی کے ملوث ہونے کاانکشاف

لاہور(کرائم رپورٹر) نواں کوٹ میں سی سی ڈی اہلکار پر فائرنگ کی تفتیش میں پیشرفت سامنے آگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی اہلکار کو مقابلوں کے ردعمل میں ٹارگٹ نہیں کیا گیا۔اہلکار فرید دوسری شادی کرنا چاہتا تھا ،اہلکار کی بیوی نے دوسری شادی کے تنازع پر فائرنگ کرائی، اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔