5 ملزم اسلحے اور گاڑی سمیت گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)چوکی اعوان ڈھائے والا پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے والے 5 ملزم اسلحے اور گاڑی سمیت گرفتار کر لیے۔ اہلکاروں نے دوران سنیپ چیکنگ مشکوک ڈالے میں پابندی کے باوجود گاڑی پر سر عام اسلحہ لیکر گھومنے والے ظفر خاں، حسن، امیر عبداللہ سمیت 5 ملزموں کو گرفتار کر کے 2 آٹو میٹک رائفلیں، 3 واکی ٹاکی سیٹ، میگزینز اور گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے، انکے زیر استعمال گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔