کابل (آئی این پی )کینیڈا کے سابق فوجی ڈیوڈ لاوری کو افغانستان میں مبینہ طور پر طالبان نے گرفتار کر لیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیوڈ لاوریکینیڈین ڈیو کے نام سے مشہور ہیں جو کینیڈین آرمی میں بطور سولجر فرائض انجام دے چکے ہیں، اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ انہیں افغانستان میں طالبان نے گرفتار کرلیا ۔ رپورٹ کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط ذرائع نے تصدیق کی کہ ڈیوڈ لاوری کو کابل میں لینڈنگ کے فورا بعد گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈیوڈ لاوری کابل میں ایک نجی سکیورٹی فرم ریوین راے کنسلٹنگ سروسزچلاتے ہیں۔ وہ برسوں سے افغانستان میں کام کر رہے تھے۔