دہشت گردی کے ذریعے نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے:میڈیا سے گفتگو
کراچی(آئی این پی )گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے خوارج پاکستان میں ترقی نہیں ہونے دینا چاہتے، متحد ہوکر دہشت گردی کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ کراچی میں عائشہ منزل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج 1986 کی ایم کیو ایم کی یاد تازہ ہوگئی، پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ ہے، دشمن عناصر ملکی ترقی روکنا چاہتے ہیں‘ دہشت گردی کے ذریعے نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے، پاکستان مشکل مراحل سے گزر رہا ہے ۔