لاہور (آ ئی این پی )لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی درخواست سات اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی، درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز کو بانی پی ٹی آئی کے خلاف تقاریر سے روکا جائے۔ توہین آمیز باتوں سے کارکنوں میں اشتعال پھیل رہا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب کی بانی پی ٹی آئی کیخلاف بیانات اور تقاریر پر پابندی کی درخواست کو 7 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی