سیکڑوں اہداف کو نشانہ بنانا تھا مگر حملہ محض ایک گھنٹہ قبل روک دیا گیا، اسرائیلی ائیر چیف
تل ابیب (آئی این پی )اسرائیلی ائیرچیف جنرل اوہمر ٹشلر نے کہا ہے کہ 8 جون کو ایران پر حملے کیلئے تیار تھے مگر ہمیں آخری وقت میں یہ حملہ روکنا پڑا تھا۔ اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ائیر فورس چیف جنرل اوہمر ٹشلر نے انکشاف کیا ہے کہ وقتی جنگ بندی کے بعد ایران اسرائیلی کشیدگی دوبارہ بڑھنے پر 8 جون کو پوری اسرائیلی ائیرفورس ایران پر بڑے حملے کیلئے تیار تھی۔اسرائیلی ائیر چیف کے مطابق اسرائیلی ائیر فورس نے ایران کے سیکڑوں اہداف کو نشانہ بنانا تھا مگر حملہ محض ایک گھنٹہ قبل روک دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جنرل اوہمر ٹشلر نے کہاکہ ایک گھنٹہ قبل اسکواڈرنز بریفنگ دینے کے دوران حملے روکے گئے کیونکہ صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کوحکم دیتے ہوئے کہاتھاکہ حملے کی صورت میں اسرائیل اکیلاہوگا۔