شوبز میں محنت سے نمایاں مقام حاصل کیا، سحر خان

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ سخر خان نے کہا کہ میں نے شوبز میں جب قدم رکھا تھا تو اس وقت ہی فیصلہ کیا تھا کہ میں معیاری کام کو ہی ترجیح دوں گی اور اس پر عمل کر
کے میں نے شوبز میں بہت جلد مقام حاصل کیا ہے جس کی بہت زیادہ خوشی محسوس ہوتی ہے اسی طرح مستقبل میں بھی محنت سے کام کرکے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کروں، بہت سی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا منزل پانے کیلئے بہت زیادہ محنت کرنی پڑہتی ہے شوبز کی رنگین دنیا میں اپنے آپ کو بنا کسی سفارش کے منوانا آسان نہیں ہوتا ہے۔سحرغزل کے فیورٹ اداکار وحید مراد اور بابرہ شریف ہیں وحید مراد پر فلمائے ہوئے نغمات لاجواب ہیں ان کی اداکاری بے مثال تھی ان کے علاوہ محمدعلی رانی، شبنم اور ندیم کی موویز بھی پسند ہیں نئی نسل کی اداکارہ سحر غزل کو پرانے اداکار اور فلمیں اس لئے پسند ہیں کہ اس وقت بہت زیادہ محنت لگن اور جوش جذبے کے ساتھ کام کیا تھا۔