لاہورہائیکورٹ نے بچے ماں کے سپرد کرنے کا حکم دیدیا

سپین میں رہائش پذیر ہوں‘شوہر نے جھگڑے کے بعد2بچے پاکستان بھیج دیئے تھے:خاتون کا موقف
 لاہور (یواین پی) لاہور ہائیکورٹ نے سپین کی رہائشی خاتون کی جانب سے اپنے دو بچوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے بچوں کو ماں کے سپرد کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کی۔پولیس تھانہ پھالیہ، منڈی بہاالدین کی جانب سے دونوں بچوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔درخواست گزار خاتون نے موقف اختیار کیا  وہ سپین میں اپنے شوہر مظفر حسین کے ساتھ رہائش پذیر ہے، تاہم خاوند نے گھریلو جھگڑے کے باعث پانچ سالہ بیٹی ایشال اور ڈیڑھ سالہ بیٹے شاہویز حیدر کو زبردستی چھین کر پاکستان بھجوا دیا، جہاں وہ شوہر کی دوسری بیوی کے پاس موجود ہیں۔عدالت سے استدعا کی گئی  بچوں کو بازیاب کر کے عدالت میں پیش کیا جائے اور ان کے پاکستان سے باہر جانے پر پابندی سے متعلق بھی حکم جاری کیا جائے