کراچی میں ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے 2 مقامات پر زلزلے کے جھٹکے

کراچی (آئی این پی )    کراچی میں ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے2 مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پہلا زلزلہ ملیر جبکہ دوسرا ڈی ایچ اے سٹی میں آیا۔شہرقائد میں پہلا 3.4 شدت کا زلزلہ ملیر کے شمال مغرب میں 14 کلومیٹر کے فاصلے پر آیا، دوسرا 2.7 شدت کا زلزلہ ڈی ایچ اے سٹی کے مشرق میں 10کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیا گیا۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ دونوں بار زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر زیرزمین تھی