جے یوآئی کے گرپال سنگھ بلا مقابلہ ممبر اسمبلی منتخب ہوگئے‘ فیصلہ اتحاد اور مفاہمت کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے کیا گیا :امیر مقام
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں اقلیتی نشست پر ٹاس سے قبل ہی مسلم لیگ ن نے جے یو آئی امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ اس پیش رفت کے بعد الیکشن کمیشن کے دفتر میں متوقع ٹاس کی نوبت نہیں آئی اور معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا۔ جے یوآئی کے گرپال سنگھ مخصوص نشست پر بلا مقابلہ ممبر اسمبلی منتخب ہوگئے۔اس موقع پر امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم ٹاس کے لیے یہاں آئے تھے لیکن پارٹی قیادت کی ہدایت پر جے یو آئی کے امیدوار مولانا عطا اللہ درویش کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ فیصلہ اتحاد اور مفاہمت کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے