شوہر بیوی کے باتھوں قتل

مقتول طارق نے 6 ماہ قبل دوسری شادی کر لی تھی،بیوی نجمہ نے بیٹے کے ساتھ مل کر مار ڈالا
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ سول لائن کے علاقہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات ،پہلی بیوی نے بیٹے سے مل کر تیز دھار آلے کے وار کر کے شوہر کو قتل کر دیا۔پولیس نے ملزموں کو حراست میں لے لیا ،قتل کی واردات کا یہ واقعہ تھانہ سول لائن کے علاقہ سوئی گیس روڈ پر پیش آیا جہاں نجمہ نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر اپنے شوہر طارق کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس افسر موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی ۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقتول طارق نے 6 ماہ قبل دوسری شادی کر لی تھی جس کی وجہ سے گھر میں لڑائی جھگڑا معمول بن گیا تھا اور گزشتہ روز طارق کی بیوی نجمہ اور بیٹے احمد نے اسے کمرے میں بند کر کے چھر یوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا ۔دوسری جانب پولیس نے نجمہ اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔