حادثہ فرید نگر چوک میں پیش آیا، دونوں زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا
پاکپتن(خصوصی رپورٹ)کام کے دوران افسوسناک حادثہ ٹرانسفارمر گرنے سے میپکو کے دو لائن مین زخمی ہو گئے۔ واقعہ فرید نگر چوک پر پیش آیا جس کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پاکپتن کے علاقے فرید نگر چوک میں بجلی کی مرمت کے دوران اچانک ٹرانسفارمر گر گیا جس کے نتیجے میں میپکو کے دو لائن مین شدید زخمی ہو ئے۔یسکیو ذرائع کے مطابق عملہ معمول کے مطابق بجلی کی لائنوں پر کام کر رہا تھا کہ اچانک ٹرانسفارمر اپنی جگہ سے گر گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔