رمضان سے عین قبل پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مہنگائی کو مزید بڑھا دے گا
کراچی(آئی این پی)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ رمضان المبارک سے عین قبل پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7.32 روپے فی لیٹر اضافہ مہنگائی کے دبا کو مزید بڑھا دے گا۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے بالخصوص غریب اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہوگا اور ان کے گھریلو بجٹ پر مزید دبا پڑے گا۔سینئر صوبائی وزیر نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اس فیصلے پر نظر ثانی کرے اور عوام کو حقیقی اور بامعنی معاشی ریلیف فراہم کرے۔