گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)بااثرمسلح افرادنے محنت کش کے گھرپردھاوا بول کرفائرنگ اورتشدد کرکے3افراد کوزخمی کردیا۔آ رکھالوہارکوشک تھاکہ محنت کش یونس نے ان پربکری چوری کاالزام لگایاہے، گزشتہ روزنواحی گاو ں 231۔ای بی کارہائشی محمدیونس اپنے گھرموجودتھاکہ کہ قریب11بجے دن مسمیان آ رکھالوہار،آصف،حاجی لوہار،راشد،فیصل محموداپنے تین نامعلوم ساتھیوں سمیت آتشیں اسلحہ سے لیس ہوکرآئے اورڈنڈوں سے حملہ کرکے محمدیونس کابازتوڑدیا،اس دوران جب محمدیونس کاوالدنوراحمداورعمران اسے بچانے کے لئے آئے توملزموں نے مارمارکرانہیں بھی لہولہان کردیا،ملزمان آتشیں اسلحہ سے گھرکے باہراندھادھندفائرنگ کرتے رہے، جس سے گاو?ں میں خوف وہراس پھیل گیاتھانہ گگومنڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔