پی ٹی آئی،حکومت کے فیصلے اڈیالہ جیل سے ہورہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

  صوبے کی مجموعی صورتحال تباہی کا شکار  ، صحت اور تعلیم کے شعبے بری طرح متاثر ہیں 
 گورنر راج کا انحصار حکومت کے رویے پر ، محاذ آرائی کی تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا
پشاور(آئی این پی) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کے فیصلے اڈیالہ جیل سے ہورہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو پنجاب سے کسی اور صوبے منتقل کیا جانا چاہیے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ  صوبے کی مجموعی صورتحال تباہی کا شکار ہوچکی ہے، صحت اور تعلیم کے شعبے بری طرح متاثر ہیں۔گورنر کے پی نے کہا کہ سابق وزیراعلی نے گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا، صوبے میں افیون یا کسی غیرقانونی چیز کو قانونی قرار نہیں دیا جاسکتا، غیرقانونی سرگرمیوں کو قانون کا حصہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر راج کا انحصار صوبائی حکومت کے رویے پر ہے، محاذ آرائی کی سیاست کی گئی تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر راج سے متعلق آئینی طریقہ کار واضح ہے۔