سی ٹی ڈی پنجاب کے دائرہ اختیار میں اضافہ کر دیا گیا

تحصیل کوہِ سلیمان، ڈیرہ غازی خان سی ٹی ڈی کے دائرہ اختیار میں شامل ‘کابینہ نے منظوری دیدی
 لاہور( کرائم رپورٹر)کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ اختیار میں اضافہ کر دیا گیا،صوبائی کابینہ کی منظوری سے سی ٹی ڈی کے دائرہ اختیار میں توسیع کی گئی ۔تحصیل کوہِ سلیمان، ڈیرہ غازی خان کو سی ٹی ڈی کے دائرہ اختیار میں شامل کر لیا گیا،تحصیل (ڈی ایکسکلوڈڈ ایریا)راجن پور کوبھی سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان کے دائرہ اختیار میں شامل کیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان کا دائرہ اختیار اب ڈی جی خان پولیس ریجن کے تمام اضلاع پر محیط ہوگا،ڈی جی خان پولیس ریجن میں ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، لیہ اور راجن پور شامل ہیں۔حالیہ فیصلے کے تحت 27 ستمبر 2019 کے سابقہ نوٹیفکیشن میں ترمیم کر دی گئی،محکمہ داخلہ کی سفارش اور کابینہ کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔