ویڈیو کیلئے دھماکا کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت میں ویڈیو کیلئے دھماکا کرنے والا یوٹیوبر گرفتار ہوگیا ۔بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک میں ایک یوٹیوبر این ایم پرتھاپ جو ڈرون پرتھاپ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے مبینہ طور پر کھیت کے تالاب میں سوڈیم کیمیکل کا استعمال کرتے ہوئے دھماکا کیا جس کے بعد اس نے ویڈیو بنا کر اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو جب یوٹیوب پر وائرل ہوئی تو پولیس ایکشن میں آئی اور یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے یوٹیوبر کو عدالت میں پیش کیا۔ جب عدالت میں پرتھاپ سے پوچھا گیا کہ اس نے یہ دھماکا کیوں کیا تو 27سالہ یوٹیوبر نے جواب دیا کہ یہ دھماکا یوٹیوب ویڈیو کے لیے سائنسی تجربہ تھا۔ ایک پولیس افسر کے مطابق اس نے بعد میں ویڈیو ڈیلیٹ کردی تھی۔