پنجاب کے شہر لاہور میں موسم خوشگوار ہونے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں، جہاں بادل چھا رہے ہیں اور ممکنہ طور پر بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا امکان ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔اس وقت لاہور میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہے، اور شبہ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ موسمیاتی رپورٹ کے مطابق، نمی کا تناسب 62 فیصد ہے، جبکہ شہر میں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہلکی ہوا چل رہی ہے۔موسمی صورتحال کے پیش نظر، شہریوں کو گرمی اور حبس سے فوری ریلیف ملنے کے لیے انتظار ہے، کیونکہ بادلوں کی موجودگی اور بارش کی امید سے موسم میں بہتری کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔