جن کے صوبے میں ایک سڑک پر 8 ارب روپے کی کرپشن ہو جاتی ہے وہ پنجاب سے سوال کرتے ہیں
بغیر کسی ثبوت کے کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو عدالتوں میں بھی لے جایا جا سکتا ہے:وزیراطلاعات
لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پنجاب کو سندھ سے کوئی مخالفت نہیں، تاہم اگر کسی کو پنجاب کی کارکردگی طعنے کی طرح محسوس ہوتی ہے تو کارکردگی پر بات ضرور ہوگی۔انہوں نے ایک بیان میں کہا بغیر کسی ثبوت کے کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو عدالتوں میں بھی لے جایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بغیر ثبوت پریس کانفرنسز کرنے پر سوال کیا جائے تو اسے سیاسی انتقام قرار دینا درست نہیں۔وزیراطلاعات پنجاب کا سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا جن کے صوبے میں ایک سڑک پر 8 ارب روپے کی کرپشن ہو جاتی ہے وہ پنجاب سے سوال کرتے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا سندھ میں الیکٹرک پنکھوں سے لے کر پورے پورے امتحانی مراکز تک بکنے کی باتیں سامنے آتی رہی ہیں‘ سندھ میں ہونے والے معاملات اور سکینڈلز پر بھی سوالات اٹھنے چاہئیں، سکینڈل سندھ میں ہوتے ہیں، پنجاب میں نہیں۔