ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ ، پولیس اہلکار شہید

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے ایئرپورٹ کالونی گیٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے ایک بعد ازاں دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق ایئر پورٹ کالونی گیٹ کے قریب پولیس کی شاہین فورس کے دو جوان ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران شدید زخمی ہوئے، جنہیں طبی
 امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا، ایک اہلکار کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی۔واقعے کے حوالے سے بتایا گیا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان رکشہ اور موٹرسائیکل پر سوار تھے، پولیس نے ایک رکشہ اور 125 موٹر سائیکل پر سوار مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی مگر ملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ کر دی۔