کام نہ کرنے والا پراسیکیوٹر نوکری میں نہیں رہے گا‘عرفان تارڑ

مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں پیش نہ کیے جانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا
 لاہور (یواین پی) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چودھری عرفان صادق تارڑ نے پراسیکیوشن کے نظام میں بہتری، افسران کی کارکردگی اور مقدمات کی موثر پیروی یقینی بنانے کے لیے ضلع کچہری لاہور کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے پراسیکیوشن افسران اور سٹاف کی حاضری، ڈسپلن اور کارکردگی کا موقع پر جائزہ لیا۔انہوں نے مختلف مقدمات سے متعلق ریکارڈ اور چالان بھی چیک کیے۔چودھری عرفان صادق تارڑ نے متعدد مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں پیش نہ کیے جانے پر متعلقہ پراسیکیوٹرز پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ مقدمات کے چالان مقررہ وقت پر عدالتوں میں پیش کرنا پراسیکیوٹرز کی بنیادی ذمہ داری ہے۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جو پراسیکیوٹر کام نہیں کرے گا، وہ نوکری میں نہیں رہے گا