سات سو مبینہ پولیس مقابلے کیے ہیں مگر ان کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں
لاہور (زیڈاین این) لاہور ہائیکورٹ میں سی سی ڈی کے قیام کو چیلنج کردیا گیا۔ درخواست گزار ایڈووکیٹ میاں شاہد محمود نے عدالت سے استدعا کی کہ سی سی ڈی کا قیام کالعدم قرار دیا جائے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی۔پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد وقاص عمر عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پٹیشن میں پیرا نمبر 2 اور 25 کے مطابق پولیس آرڈر 2002 میں ترامیم کی نشاندہی کی گئی ہے؟ درخواست گزار وکیل نے جواب دیا کہ یہ ترامیم پولیس آرڈر کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہیں اور اسی بنیاد پر سی سی ڈی کے قیام کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سی سی ڈی نے تقریباً سات سو مبینہ پولیس مقابلے کیے ہیں مگر ان کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں