حماس یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہ کرے،ٹرمپ

 اسرائیلی وزیرِاعظم نے  دوحہ پر حملوں سے قبل آگاہ نہیں کیا تھا،امریکی صدر 
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو دھمکی دی ہے کہ وہ یرغمالیوں کو  انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہ کرے۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ کچھ خبریں ایسی سامنے آرہی ہیں کہ حماس نے یرغمالیوں  کو  زمین پر  لا کھڑا کردیا تاکہ انہیں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے سامنے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔ٹرمپ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حماس رہنمائوں کو  بخوبی علم ہے کہ اس اقدام کے کتنے سنگین نتائج ہوں گے۔ٹرمپ نے حماس کے ممکنہ اقدام کو انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ظلم دنیا نے کم ہی دیکھا ہے۔