دہشتگردی پر کنٹرول کے بعد نظام خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کردیا جائیگا: طارق فضل

گورنر کی تبدیلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،  ایمرجنسی اور گورنرراج کے نفاذ کے آئینی تقاضوں کی تکمیل ہوچکی ہے، کسی قسم کی کوئی سیاسی مداخلت نظر نہیں آئیگی
اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری  نے کہا ہے  خیبر پختونخوا میں دہشتگردی پر کنٹرول کے بعد نظام صوبائی حکومت کے حوالے کردیا جائے گا ،  ایمرجنسی اور گورنرراج کے نفاذ کے آئینی تقاضوں کی تکمیل ہوچکی ہے، کسی قسم کی کوئی سیاسی مداخلت نظر نہیں آئیگی جبکہ گورنر کی تبدیلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  وزیراعظم نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے، وزیراعظم نے خود اپوزیشن لیڈر سے کہا کہ بیٹھیں بات کریں، بامقصد مذاکرات کیلئے   حکومت کے دروازے کھلے ہیں، اپوزیشن بامقصدبات چیت کرنا چاہتی ہے تو انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنرراج کے نفاذ کے آئینی تقاضوں کی تکمیل ہوچکی ہے، خیبر پختونخوا میں اب تیسرا مرحلہ شروع ہو چکا جس کیلئے  ایمرجنسی لگائی گئی تھی۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اور دائمی امن کا قیام مقصد ہے، دہشتگردی سے متاثرہ 12 اضلاع کو دہشتگردوں سے کلیئر کیا جائے گا