لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری میں انصاف کی اپیل لے کر آنے والی خاتون کی داد رسی کرتے ہوئے پولیس نے پنشن کے 12 لاکھ روپے مبینہ طور پر ہتھیانے والے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5 لاکھ روپے نقد برآمد کر لیے جبکہ باقی رقم کی وصولی کے لیے کارروائی جاری ہے۔ خاتون نے پنشن کے معاملات مکمل کرانے کے لیے عبدالرحمان نامی شخص سے مدد لی، جس نے ان کا اصل شناختی کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات حاصل کر کے خاتون کے شناختی کارڈ پر خفیہ طور پر دوسرا بینک اکائونٹ کھلوایا اور پنشن کی مد میں ملنے والے 12 لاکھ روپے اس اکائونٹ میں منتقل کرا لیے۔