نئی قیمت 386 روپے30 پیسے مقرر، ڈیزل کی موجودہ قیمت برقرار، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)حکومت نے اگلے تین دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔جمعہ کو وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 3 روپے 93 پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 386 روپے30 پیسے لٹر مقرر کر دی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لٹر برقرار رکھی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 17 اکتوبر تا 19 اکتوبر کیلئے ہوگا۔