فضل الرحمن احتجاج کی تیاری، خطرے کی گھنٹی

فیصلے اب پارلیمنٹ میں نہیں سڑکوں پر ہوں گے:فضل الرحمن ،کارکنوں کو اسلام آباد کیلئے تیاری کی ہدایت 
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کارکنوں کو اسلام آباد جانے کی تیاری کی ہدایت کردی اور کہا سی پیک روٹ آپ کے لیے ہے، اسلام آباد جانیکی تیاری کریں، ہم نے جمہوریت کی سیاست کرنی ہے، ہماری سیاست گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نہیں ہوگی۔ فیصلے اب پارلیمنٹ میں نہیں سڑکوں پر ہوں گے، پارلیمنٹ کی حیثیت ختم ہو چکی، اب عوامی قوت فیصلہ کرے گی،اسلام آباد کو جاہل حکمرانوں سے آزاد کرائیں گے،اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان و افغانستان کے درمیان فوری مذاکرات کی ضرورت ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان بیساکھی گرائونڈ میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نیکہا کہ 1973 میں جو اسلامی نظریاتی کونسل بنی اسکی سفارشات مکمل ہوئیں، پارلیمنٹ میں آئے لیکن آج تک کسی ایک دفعہ پر بھی قانون سازی نہیں کی گئی ، ضیاء الحق نے اسلام کے نام پر 11 سال حکومت بھی کی ہے ، ضیاء￿  الحق کے دور میں کوئی قانون سازی نہیں ہوئی قوم کے ساتھ کھلواڑ ہوتا رہا۔جب قادیانیت کا کیس پارلیمنٹ میں لایا گیا اور قادیانی قیادت کو پارلیمنٹ کے کٹہرے میں لا کر کھڑا کر دیا گیا۔ جنیوا انسانی حقوق کنونشن کے اصول کسی عام شہری پر بمباری کی اجازت دیتے ہیں کیا ؟۔امریکی حمایت یافتہ جمہوریت کو مسترد کرتے ہیں،اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،اسرائیل ایک لعنتی ریاست ہے جو امن معاہدوں کی خلاف ورزی کرتی ہے،ٹرمپ امن کے نام پر جنگ مسلط کر رہا تھا،پاکستان مزید جنگوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہماری کمزور خارجہ پالیسی نے ہمیں عالمی سطح پر تنہا کر دیا ،چین کا اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے، ہمیں پالیسی بدلنا ہو گی،ہم اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،پاکستان و افغانستان کے درمیان فوری مذاکرات کی ضرورت ہے۔