لاہور سے مختلف شہروں کیلئے کرایوں میں 70 روپے تک اضافہ ،ٹرین کرایوں کے بارے میں فیصلہ رواں ہفتے کیا جائے گا:ذرائع
لاہور(خصوصی رپورٹ)حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھادئیے۔ٹرانسپورٹرز کی جانب سے لاہور سے مختلف شہروں کیلئے 70روپے تک کرایہ بڑھایا گیا،لاہور سے بہاولپور50 اورملتان کاکرایہ 40روپے بڑھادیاجبکہ لاہورسے ڈیرہ غازی خان کرایہ 70روپے بڑھایا گیا،دوسرے روٹس پر بھی اسی تناسب سے کرائے بڑھائے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے رواں ہفتے فیصلہ کیا جائے گا۔