لاہور ہائیکورٹ میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی جانب سے جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمہ میں درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی۔
اس مقدمہ میں درخواست ضمانت پر سماعت ہونی تھی، لیکن عدالت میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی عدم دستیابی کے باعث عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ اس لیے عدالت میں درخواست ضمانت پر کوئی کارروائی انجام نہیں دی جا سکی۔ اس سے پہلے بھی جسٹس فاروق حیدر نے اس مقدمہ میں سماعت سے معذرت ظاہر کی تھی، جس کے بعد درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔سعد الرحمٰن نے اپنے خلاف درج مقدمہ میں رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے اور ضمانت کی درخواست دی ہے۔ اس معاملہ میں مزید پیش رفت کا انتظار ہے کہ کب عدالت اس پر فیصلہ سناتی ہے یا سماعت دوبارہ مقرر کی جاتی ہے۔