وزیراعلٰی کی معاون خصوصی سلمہ بٹ وزیراعلٰی کی ہدایت پر مری پہنچ گئیں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ مال روڈ، سنی بینک اور کارٹ روڈ کی چیکنگ ‘3 فوڈ پوائنٹس کو بند کردیا
مری(آن لائن)وزیراعلٰی پنجاب کی معاون خصوصی سلمہ بٹ وزیراعلٰی کی ہدایت پر مری پہنچ گئیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کے ہمراہ مال روڈ، سنی بینک اور کارٹ روڈ کی چیکنگ کی اور3 فوڈ پوائنٹس کو انتہائی ناقص انتظامات اور لال بیگوں کی موجودگی کی بنا پر بند کردیا۔ زائد المیعاد مصنوعات رکھنے کی بنا پر کیش اینڈ کیری کو 50 ہزار کا جرمانہ عائدکیا گیا۔ سلمہ بٹ نے کہا کہ سیاحوں کو معیاری خوراک کہ فراہمی اولین ترجیح ہے۔شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔