ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خط ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، امریکی صدر کا خط مکمل جانچ پڑتال کے بعد جواب دیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اماراتی عہدیدار نے اس خط کو ایران تک پہنچایا جس میں امریکہ نے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کی تجویز دی تھی۔ اس تجویز کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنا تھا۔دوسری جانب، پاسدرانِ انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، لیکن اگر کوئی دھمکی دے گا تو ایران مناسب، فیصلہ کن اور نتیجہ خیز جواب دے گا۔ حسین سلامی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ دشمن ابھی تک اپنی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھ سکا، اور یہ ایک بھٹکا ہوا دشمن ہے۔