19سالہ علیشبا رکشہ میں ماموں زاد بھائی کے گھر پہنچی تو ملزم عمران نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)شادی سے انکار پر ملزم نے فائرنگ کرکے 19سالہ لڑکی کو قتل کردیا ?ملزم فرار ہوگیا، محلہ شمسیہ غلہ منڈی کارہائشی نوجوان عمران زاہد عرف مکھن محلہ نورپارک کی رہائشی فرزانہ کی 19سالہ بیٹی علیشبا سے شادی کرنا چاہتا تھا جس پر فرزانہ اور علیشبا راضی نہ تھیں، گزشتہ رات 19سالہ علیشبا لاہور سے پاکپتن چوک اتر کر رکشہ میں سوار ہو کر اپنے ماموں زاد بھائی حسن علی کے گھر محلہ نور پارک پہنچی تو اس دوران ملزم عمران زاہد نے پسٹل سے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا اورملزم فرار ہوگیا۔ رشتہ داروں نے زخمی علیشبا کوساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، پولیس تھانہ غلہ منڈی نے مقتولہ کی والدہ فرزانہ کی رپورٹ پر مقدمہ قتل درج کرلیا ہے۔